جرمن،22ستمبر(ایجنسی) جرمن ریلوے ڈوئچے بان نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریا اور ہنگری کے لیے دو طرفہ ریل سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ سروس فی الحال چار اکتوبر تک معطل رہے گی۔ گزشتہ دنوں میں ہنگری کے
دارالحکومت بوڈاپسٹ سے آسٹرین شہروں سالزبرگ اور ویانا کے راستے ہزاروں مہاجرین جرمنی پہنچ چکے ہیں۔ تیرہ ستمبر سے جرمن حکومت نے بارڈر کنٹرول سخت کر دیا ہے۔ ان شہروں سے جرمنی پہنچنے والے مسافروں کو سالزبرگ اور بوڈاپیسٹ پر اپنا سفر ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔